افغانستان میں امریکی بمباری سےخواتین اوربچوں سمیت41 افرادجاں بحق،مسجد شہید

افغانستان میں امریکی بمباری سےخواتین اوربچوں سمیت41 افرادجاں بحق،مسجد شہید
افغانستان میں امریکی بمباری سےخواتین اوربچوں سمیت41 افرادجاں بحق،مسجد شہید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان میں امریکی فوج کی بمباری سے 41 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ حملے میں ایک مسجد بھی شہید ہوئی جبکہ کئی گھروں، گاڑیوں اورایک پیٹرول پمپ کو بھی تباہ کردیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکی طیاروں نے صوبہ پکتیا میں بمباری کی جس سے بھاری جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔امریکی فوج نے ضلع زرمت میں بمباری کی جبکہ اس دوران زمینی امریکی فوج نے بھی کارروائی کی۔ عینی شاہدین کے مطابق امریکی فوج نے شملزئی گاوں میں عام شہریوں کے گھروں پرشدید بمباری کی جس کے نتیجے میں خاصدارنامی شخص کا مکان مکمل طور پرتباہ ہوگیا اوروہاں موجود 15 افراد جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی جاں بحق ہوگئے۔بمباری کے بعد جب علاقہ مکین لوگوں کو ملبے سے نکالنے کیلئے وہاں پہنچے تو امریکی طیاروں نے پھر بمباری کردی جس مزید افراد جاں بحق ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق دونوں حملوں میں 35 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کئی گھربھی مکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں۔دوسری جانب صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں امریکی فوج کے حملے میں 6 عام شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مسجد سمیت کئی گھروں ،پیٹرول پمپ اورکئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

مزید : بین الاقوامی