”نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایسی گاڑیاں پہنچا دی گئیں جو۔۔۔“ ایسی خبر آ گئی کہ نواز شریف اور مریم نواز کی پریشانی کی حد نہ رہے گی، ن لیگی کارکن ہکا بکا رہ جائیں گے

”نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایسی گاڑیاں پہنچا دی گئیں جو۔۔۔“ ایسی خبر آ گئی ...
”نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایسی گاڑیاں پہنچا دی گئیں جو۔۔۔“ ایسی خبر آ گئی کہ نواز شریف اور مریم نواز کی پریشانی کی حد نہ رہے گی، ن لیگی کارکن ہکا بکا رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز شریف کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہو چکا ہے تاہم اسے کس ائیرپورٹ پر اتارا جائے گا؟ اس بارے میں تاحال مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نہ اسلام آباد ائیرپورٹ نہ لاہور، نواز شریف کا طیارہ کہاں اتارا جائے گا؟ ایسی خبر آ گئی جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی، جان کر شہباز شریف بھی کہہ اٹھیں گے ”یہ کیا ہو رہا ہے“ 
ذرائع کے مطابق طیارے کی آمد سے قبل لاہور، نیو اسلام آباد اور ملتان ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جس کے باعث کہا جا رہا ہے کہ طیارہ ان تینوں ائیرپورٹس میں سے کسی ایک ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا جائے گا جس کے بعد دونوں کو طیارے میں ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
ایسے میں نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایسی گاڑیاں پہنچا دی گئی ہیں کہ مریم نواز تو کیا نواز شریف کی بھی پریشانی کی حد نہ رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر 2 بکتر بند گاڑیاں پہنچا دی گئی ہیں اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر دونوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تو ان بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے ہی ائیرپورٹ سے منتقل کیا جائے گا تاہم اس حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔