بھارت میں ریسکیو مشق نے طالبہ کی جان لے لی

بھارت میں ریسکیو مشق نے طالبہ کی جان لے لی
بھارت میں ریسکیو مشق نے طالبہ کی جان لے لی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ناگہانی آفات اورحادثات میں جان بچانے کی تربیت کے دوران طالبہ موت کے منہ میں چلی گئی۔بی بی اے کی طالبہ کی موت دو منزلہ عمارت سے کودنے کی مشق میں سر دیوار پر لگنے کے سے ہو ئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کوئم بتور کے کووائی کالیامگل کالج آف آرٹس میں حادثات اورناگہانی آفت سے نمٹنے والے وفاقی ادارے نیشنل ڈیزارسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے اہلکار طلبا کو حادثات سے بچاوکی تربیت دینے آئے تھے تاہم تربیت دینے والے اہلکار کی غفلت سے یہ مشق ایک طالبہ کی موت کا سبب بن گئی۔بدقسمتی سے لوگسوری کا سر پہلی منزل کی باہرنکلی ہوئی دیوار سے ٹکرا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی،طالبہ کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ اسپتال میں چل بسی۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کی موت سر پر شدید ضرب لگنے اورخون بہنے کے باعث ہوئی۔ پولیس نے اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی