سندھ میں رینجرزکے خصوصی اختیارات میں 90 روزکی توسیع

سندھ میں رینجرزکے خصوصی اختیارات میں 90 روزکی توسیع
سندھ میں رینجرزکے خصوصی اختیارات میں 90 روزکی توسیع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

 رینجرزکے خصوصی اختیارات کی مدت 10 جولائی کو ختم ہورہی تھی جس کے باعث محکمہ داخلہ کی جانب سے رینجرزاختیارات میں اضافے کی سمری نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی جو انہوں نے منظورکرلی جس کے بعد کراچی سمیت صوبے بھرمیں رینجرزکو آئندہ 90 روزکے لیے خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔رینجرزاختیارات میں توسیع 10 جولائی سے 10 نومبرتک کی گئی ہے۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی رو سے ملنے والے خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز قانونی طورپرجرائم پیشہ افراد اوردہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرسکتی ہے۔

مزید : قومی