مقبوضہ کشمیر میں مسلح افرادکا حملہ،2بھارتی فوجی ہلاک،1زخمی

مقبوضہ کشمیر میں مسلح افرادکا حملہ،2بھارتی فوجی ہلاک،1زخمی
مقبوضہ کشمیر میں مسلح افرادکا حملہ،2بھارتی فوجی ہلاک،1زخمی

  

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں مسلح افراد کا حملہ، جس کے نتیجے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 2اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق موٹرسائیکل سوار مسلح افرادکا اننت ناگ میں سینڑل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ پرحملہ جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جب کہ حملے کے بعد مسلح افرادفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دوسری جانب بھارتی فوج نے مزید نفری طلب کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی