طیارہ لینڈ ہونے کے بعد ابھی تک نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ اصل وجہ سامنے آ گئی

طیارہ لینڈ ہونے کے بعد ابھی تک نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کیوں نہیں ...
طیارہ لینڈ ہونے کے بعد ابھی تک نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ اصل وجہ سامنے آ گئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لاہور ائیرپورٹ پر پہنچ چکے ہیں تاہم ابھی تک انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا، کچھ دیر میں گرفتاری متوقع 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز طیارے سے باہر آنے کو تیار ہیں اور نیب کی ٹیم نے ابھی اس لئے انہیں گرفتار نہیں کیا کیونکہ امیگریشن کا عمل باقی ہے اور اس کے بعد ہی انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور مریم نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ لندن سے پاکستان پہنچیں ہیں اور انہیں گرفتار کرنے کیلئے نیب کی ٹیم بھی ائیرپورٹ پر ہی موجود ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...