”یہ چیز فوراً ہمیں دیدو۔۔۔“ ایف آئی اے نے نواز شریف اور مریم نواز کی اہم ترین چیز قبضے میں لے کر انہیں کہاں بٹھا دیا اور کس سے ملاقات کروائی جائے گی؟ اہم ترین خبر آ گئی

”یہ چیز فوراً ہمیں دیدو۔۔۔“ ایف آئی اے نے نواز شریف اور مریم نواز کی اہم ...
”یہ چیز فوراً ہمیں دیدو۔۔۔“ ایف آئی اے نے نواز شریف اور مریم نواز کی اہم ترین چیز قبضے میں لے کر انہیں کہاں بٹھا دیا اور کس سے ملاقات کروائی جائے گی؟ اہم ترین خبر آ گئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ ہونے کے بعد ایف آئی اے ٹیم نے دونوں کے پاسپورٹس قبضے میں لے کر دونوں کو حج لاﺅنج میں بٹھا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔طیارہ لینڈ ہونے کے بعد ابھی تک نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ اصل وجہ سامنے آ گئی 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو حج لاﺅنج میں بٹھا دیا گیا ہے جبکہ دیگر مسافروں کو بسوں کے ذریعے انٹرنیشنل لاﺅنج میں پہنچایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حج لاﺅنج میں نواز شریف کی ان کی والدہ بیگم شمیم شریف کیساتھ ملاقات کرائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف اور مریم نواز کو قید کی سزا سنا رکھی ہے جس کے بعد وہ لندن سے پاکستان پہنچیں ہیں اور نیب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے کیلئے ائیرپورٹ پر ہی موجود ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...