اسرائیلی بمباری سے اپاہج ہونیوالے فلسطینیوں نے فٹبال ٹیم بنالی

اسرائیلی بمباری سے اپاہج ہونیوالے فلسطینیوں نے فٹبال ٹیم بنالی
اسرائیلی بمباری سے اپاہج ہونیوالے فلسطینیوں نے فٹبال ٹیم بنالی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

غزہ (یواین پی)اسرائیلی گولہ باری اور دیگر حادثات میں زخمی ہو کر اپاہج ہوجانیوالے فلسطینی افراد نے فٹبال ٹیم بنالی اور اس کا نام ’’دی ہیروز ‘‘رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی علاقے غزہ کے شہر دیر البلح میں اسرائیلی بمباری سے ہزاروں افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی لوگوں کی جان بچانے کیلئے ان کے بازو یاٹانگ کاٹنی پڑی ،ان اپاہج افراد نے بجائے بے بسی کی تصویر بننے کے ’’دی ہیروز ‘‘کے نام سے فٹبال کلب بنا کر اپنی دلجوئی کا سامان کرلیا ہے اورروزانہ فٹبال کھیلنے اورپریکٹس کرنے کیلئے میونسپلٹی سٹیڈیم میں جمع ہوتے ہیں۔

مزید : کھیل