”مشاہد اللہ نے ائیرپورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی تو رینجرز آ گئی اور پھر۔۔۔“ وہ خبر آ ہی گئی جس کا ڈر تھا، لیگی رہنماﺅں اور رینجرز کے درمیان کیا ہوا؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

”مشاہد اللہ نے ائیرپورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی تو رینجرز آ گئی اور پھر۔۔۔“ ...
”مشاہد اللہ نے ائیرپورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی تو رینجرز آ گئی اور پھر۔۔۔“ وہ خبر آ ہی گئی جس کا ڈر تھا، لیگی رہنماﺅں اور رینجرز کے درمیان کیا ہوا؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی لاہور ائیرپورٹ آمد کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماءمشاہد اللہ اور رینجرز اہلکاروں میں جھگڑا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ چیز فوراً ہمیں دیدو۔۔۔“ ایف آئی اے نے نواز شریف اور مریم نواز کی اہم ترین چیز قبضے میں لے کر انہیں کہاں بٹھا دیا اور کس سے ملاقات کروائی جائے گی؟ اہم ترین خبر آ گئی 

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی آمد کے موقع پر مشاہد اللہ نے ائیرپورٹ کے خارجی راستے سے اندر جانے کی کوشش کی جس پر رینجرز اہلکاروں نے انہیں روک لیا۔ رینجرز اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر دیگر لیگی رہنماﺅں بھی وہاں پہنچ گئے اور رینجرز اہلکاروں کو دھکے دینے کیساتھ ساتھ نعرے بازی بھی کی۔ ذرائع کے مطابق کچھ دیر بعد مشاہد اللہ سمیت دیگر لیگی رہنماءاور کارکن وہاں سے ہٹ گئے اور یوں معاملہ خیر و عافیت سے ختم ہو گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور