دوشیزہ کو اغواءکر کے اجتماعی زیادتی ،ملزم لڑکی کونیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

دوشیزہ کو اغواءکر کے اجتماعی زیادتی ،ملزم لڑکی کونیم مردہ حالت میں چھوڑ کر ...
دوشیزہ کو اغواءکر کے اجتماعی زیادتی ،ملزم لڑکی کونیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مدھیہ پردیش میں 2اوباش درندوں نے دوشیزہ کو اغوا کر کے اس کی عزت تار تار کر دی بعدازاں بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

غیر ملی کی میڈیا کے مطابق سترئی گاوں کی رہنے والی اس لڑکی کے خاندان کا گاوں کے ہی کچھ لوگوں سے مکان کی تعمیر کے سلسلے میں جھگڑا چل رہا تھا۔ کل وہ اس کی شکایت درج کروانے گا پور تھانہ جارہی تھی کہ گاوں کے لڑکوں ہری رام اور ایک دیگر نے راستے میں ہی اس کا اغوا کرلیا اور اسے جنگل میں لے جاکر اس کی عصمت دری کی۔ اس کے بعد اسے پتھروں سے مارا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئی۔ ملزم اسے مردہ سمجھ کر وہاں سے بھاگ گئے۔ جب گاوں کے لوگوں کی اس لڑکی پر نظر پڑی تو انہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔پولیس نے لڑکی کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا لیکن نازک حالت کے مدنظر اسے جھانسی میڈیکل کالج ریفر کردیا گیا۔ لڑکی کے گھروالوں نے اس معاملے کی پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس