”طیارے میں صرف نواز شریف ہیں اور۔۔۔“ مریم نواز کو والد کیساتھ کیوں نہیں لے جایا گیا اور وہ اس وقت کدھر ہیں؟ نجی ٹی وی چینل نے ناقابل یقین دعویٰ کردیا

”طیارے میں صرف نواز شریف ہیں اور۔۔۔“ مریم نواز کو والد کیساتھ کیوں نہیں لے ...
”طیارے میں صرف نواز شریف ہیں اور۔۔۔“ مریم نواز کو والد کیساتھ کیوں نہیں لے جایا گیا اور وہ اس وقت کدھر ہیں؟ نجی ٹی وی چینل نے ناقابل یقین دعویٰ کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اے آروائے نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو لاہور ائیرپورٹ پر پہنچنے کے بعد گرفتار کر کے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ مریم نواز شریف کو یہیں پر روک لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مشاہد اللہ نے ائیرپورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی تو رینجرز آ گئی اور پھر۔۔۔“ وہ خبر آ ہی گئی جس کا ڈر تھا، لیگی رہنماﺅں اور رینجرز کے درمیان کیا ہوا؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی 

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نواز شریف کو تو جیٹ طیارے میں بھیج دیا گیا ہے جنہیں اڈیالہ جیل میں منتقل کیا جائے گا تاہم مریم نواز شریف کو یہیں روک لیا گیا ہے اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سہالہ ریسٹ ہاﺅس میں لے جایا جائے گا جسے سب جیل کا درجہ دیدیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز، دونوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا گیا ہے تاہم اب یہ کہا جا رہا ہے کہ مریم نواز شریف ابھی یہیں ہیں جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور