آرمی چیف کی مستونگ میں دھماکے کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ کااظہار: آئی ایس پی آر 

آرمی چیف کی مستونگ میں دھماکے کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ کااظہار: آئی ...
آرمی چیف کی مستونگ میں دھماکے کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ کااظہار: آئی ایس پی آر 

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ دھماکے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ کااظہارکیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پا کستان نے ا نتہائی باصلاحیت سیاستدان سراج رئیسانی کوکھودیاہے ، جمہوری سرگرمیاں سبوتاژ کرنیکی کوشش کامیاب نہیں ہوں گی، تمام ملک دشمن قوتوں کو مل کر شکست دیں گے ۔واضح رہے کہ سراج رئیسا نی کی ریلی میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں85افراد جاں بحق جبکہ 150افراد شدید زخمی ہوگئے تھے ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...