نیب ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کوخصوصی طیارے میں لیکر اسلام آباد پہنچ گئی ، بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل منتقلی کا امکان

نیب ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کوخصوصی طیارے میں لیکر اسلام آباد پہنچ گئی ، ...
نیب ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کوخصوصی طیارے میں لیکر اسلام آباد پہنچ گئی ، بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل منتقلی کا امکان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب ٹیم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو لاہور علامہ اقبال ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد خصوصی طیارے پر لیکر اسلام آباد پہنچ گئی ہے اور ان کو بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل منتقل کئے جانے کا امکان ہے ۔

جیونیوز کے مطابق کے مطابق نیو اسلام آبا د ائر پورٹ پر عدنان بٹ نامی سینئر افسر کی سربراہی میں نیب کی ٹیم موجود ہے جبکہ اے ایس ایف کی ایک پوری کمپنی اور رینجرز بھی تعینات کئے گئے ہیں ۔ خصوصی طیارے کے اسلام آباد ائر پورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو سخت سکیورٹی کے انتظامات میں ٹرمینل پر لایا گیاہے جہاں ان کو بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل منتقل کئے جانے کا امکان ہے ۔ اس وقت اڈیالہ جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ اڈیالہ جیل کے سامنے خالی علاقے میں ہیلی پیڈ تیار کیا گیا ہے ۔ اڈیالہ جیل کے ارد گرد عمارتوں پر رینجرز اہلکار وں کوتعینات کیا گیا ہے جبکہ جیل کے ارد گرد جیمرز لگائے گئے ہیں اور ہیلی کاپٹر کی رہنما ئی کے لئے ہیلی پیڈ پر ایک غبارہ چھوڑا گیا ہے ۔ ہیلی پیڈ کے قریب گاڑیاں بھی موجود ہیں جن میں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو منتقل کرکے سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کے اندھیر ے میں ایک ہیلی کاپٹر کو اس ہیلی پیڈ پر لینڈ کروا کر کامیاب عملی مشق کی گئی تھی ۔

مزید : قومی