مریم نواز کو کہاں بھیجا جا رہا ہے؟ جیل نہیں بلکہ۔۔۔ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

مریم نواز کو کہاں بھیجا جا رہا ہے؟ جیل نہیں بلکہ۔۔۔ انتہائی حیران کن خبر آ گئی
مریم نواز کو کہاں بھیجا جا رہا ہے؟ جیل نہیں بلکہ۔۔۔ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کو لاہور ائیرپورٹ پر پہنچنے کے بعد گرفتار کر کے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے جنہیں احتساب عدالت سے قید کے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”طیارے میں صرف نواز شریف ہیں اور۔۔۔“ مریم نواز کو والد کیساتھ کیوں نہیں لے جایا گیا اور وہ اس وقت کدھر ہیں؟ ن لیگی کارکنوں کیلئے انتہائی پریشان کن خبر آ گئی 

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد بھیجا گیا ہے جنہیں بعد ازاں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔ قبل ازیں یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ مریم نواز شریف کو سہالہ ریسٹ ہاﺅس میں رکھا جائے گا جسے سب جیل کا درجہ دیدیا گیا ہے تاہم اب مریم نواز شریف کو بھی اڈیالہ جیل ہی منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کو آج لندن سے واپس آنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ 

مزید : علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور