سعودی عرب ، پبلک پراسیکیوشن کی مزید 29 شاخیں کھولنے کا فیصلہ

سعودی عرب ، پبلک پراسیکیوشن کی مزید 29 شاخیں کھولنے کا فیصلہ
سعودی عرب ، پبلک پراسیکیوشن کی مزید 29 شاخیں کھولنے کا فیصلہ

ریاض (صباح نیوز)سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے ملک کی مختلف کمشنریوں میں 29 نئی شاخیں کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی شاخیں مکہ ،ریاض ، الشرقیہ، مدینہ منورہ ، حائل ، عسیر ، القصیم، حدود شمالیہ، تبوک اور جیزان صوبوں کی کمشنریوں میں کھولی جائیں گی،یہ فیصلہ مملکت کے تمام علاقوں میں پبلک پراسیکیوشن کی خدمات احسن شکل میں انجام دینے کیلئے کیا گیا ، اس کی بدولت مظلوم شہریوں کی مدد ہوگی، ظالموں کی گرفت ہوگی۔ ہر ایک کواسکا حق دلایا جائیگا، فی الوقت پبلک پراسیکیوشن کی شاخوں کی مجموعی تعداد 120ہے۔ 29کے اضافے کے بعد مجموعی تعداد 149ہوجائے گی۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...