بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو بھارت ہندو پاکستان بن جائے گا: کانگریس 

بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو بھارت ہندو پاکستان بن جائے گا: کانگریس 
بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو بھارت ہندو پاکستان بن جائے گا: کانگریس 

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے کہاہے کہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو بھارت ہندو پاکستان بن جائے گا۔ ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما ششی تھرور نے ایک مباحثے میں کہا تھا کہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آگئی تو وہ ملک کے آئین کو بدل دے گی۔ اقلیتوں کی برابری کے حقوق کو نقصان پہنچائیں گی اور ملک کو ایک ہندو پاکستان میں بدل دے گی۔ ششی تھرور کے بیان کے بعد بی جے پی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کانگریس کے صدر راہول گاندھی سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طور پر معافی مانگیں اور ششی تھرور کے خلاف کارروائی کریں۔ بی جے پی کے سینیئر ترجمان سمبت پاترا نے دہلی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ششی تھرور کا بیان کوئی الگ رائے نہیں بلکہ ہندوں سے کانگریس کی نفرت کی سوچ کا حصہ ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...