ایون فیلڈ ریفرنس :نوازشریف اور مریم نواز کو سخت سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا،طبی معائنے میں مکمل صحت مند قرار

ایون فیلڈ ریفرنس :نوازشریف اور مریم نواز کو سخت سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل ...
ایون فیلڈ ریفرنس :نوازشریف اور مریم نواز کو سخت سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا،طبی معائنے میں مکمل صحت مند قرار

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو سخت سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم جب نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد خصوصی طیارے میں لیکر نیو اسلام آباد ائر پورٹ پہنچی تو نیب نے ان کوتاحکم ثانی فوری طور پر گرفتار کرلیا ، وہاں سے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم کو الگ الگ گاڑیوں میں بٹھا کر 25گاڑیوں کے قافلے میں سخت حفاظتی حصار میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ۔نوازشریف کو بکتر بندگاڑی میں لے جایا گیا جبکہ نیب کی 15رکنی ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھی ۔ نیب کی جانب سے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے دونوں کی قید کے وارنٹ ان کی اسلام آباد آمد سے قبل ہی جاری کروا لئے گئے تھے ۔ نیب کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج نے قید کے وارنٹ جاری کرکے مجسٹریٹ محمد وسیم کو نمائندہ مقرر کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوہدایت کی تھی کہ مجرموں کومجسٹریٹ کی موجود گی میں وصول کرکے ان کی قید کی سزا پر عمل در آمد کروایا جائے ۔اڈیالہ جیل میں ڈاکٹرز کے میڈیکل بورڈ نے میاں نواز شریف اور مریم نواز کا طبی معائنہ کرکے دو نوں کو مکمل صحتمند قرار دیدیا ، ڈاکٹر ز کے مطابق دونوں سفر کے باعث تھکاوٹ کا شکارہیں۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے خوشگوار موڈ میں طبی معائنہ کروایا۔ 

مزید : Breaking News /قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...