کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے: سید علی گیلانی 

کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے: سید علی گیلانی 
کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے: سید علی گیلانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے فوج اور پولیس ٹاسک فورس کے ہاتھوں معصوم شہریوں کو بیدردی کے ساتھ قتل کئے جانے کی وارداتوں کا نہ ختم ہونے والے سلسلے پر اپنی گہری تشویش اور فکر مندی کا برملا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قدر افسوس کا مقام ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں انتہائی بے رحمی کے ساتھ تیغ کیا جا رہا ہے اور دنیائے انسانیت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ۔
سرینگر میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں سید علی گیلانی کا کہناتھا کہ شوپیاں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں حالیہ معصوم طالب علم کی شہادت انتہائی قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ارباب اقتدار کی طرف سے ریاست کے عام شہریوں کو اپنی فوجی طاقت کے ذریعے تختہ مشق بنائے جانے کے تازہ ترین تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ 13 جولائی 1993 سے شروع کیا گیا ہے اور ابھی تک ختم ہونے کا نام نہیں لیتا ہے ۔ حریت رہنما نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم بھارت کی بلاجواز ہلاکت خیز کارروائیوں اور ستم رانیوں کاتب تک مردانہ وار مقابلہ کرتے رہیں گے جب تک ہم اپنی منزل مقصود کو حاصل کریں گے ۔

مزید :

قومی -