جج ارشد ملک اگر بلیک میل ہورہے تھے تو کیا انہوں نے اپنے مانیٹرنگ جج کو اس حوالے سے بتایا:ڈاکٹرمصدق ملک

جج ارشد ملک اگر بلیک میل ہورہے تھے تو کیا انہوں نے اپنے مانیٹرنگ جج کو اس ...
جج ارشد ملک اگر بلیک میل ہورہے تھے تو کیا انہوں نے اپنے مانیٹرنگ جج کو اس حوالے سے بتایا:ڈاکٹرمصدق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق مشیر وزیر اعظم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک اگر بلیک میل ہورہے تھے تو کیا انہوں نے اپنے مانیٹرنگ جج کو اس حوالے سے بتایا؟ حکومت کی خواہش ہے کہ یہ لڑائی کسی طرح ادارہ جاتی بن جائے، اگر بات انصاف کی ہے تو حکومتی ارکان کیوں پریس کرنفرنسز کررہے ہیں؟۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ یہ لڑائی کسی طرح ادارہ جاتی بن جائے،بات انصاف کی ہے تو حکومتی ارکان کیوں پریس کانفرنسز کررہے ہیں۔ ہم عوام کی عدالت میں کیوں نہ جائیں ہمیں عوام سے ووٹ لینا ہوتا ہے۔ جج ارشد ملک اگر بلیک میل ہورہے تھے تو کیا انہوں نے اپنے مانیٹرنگ جج کو اس حوالے سے بتایا تھا؟۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت قانون سازی نہیں چاہتی اور چیئرمین سینٹ بھی حکومت کے ساتھ ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف حکومتی تحریک کا مقصد سینٹ اجلاس ہی نہ ہونے دینا ہے۔