اپوزیشن کی جانب سے حملے حکومت پر نہیں اداروں پر ہورہے ہیں:ہمایوں اختر خان

اپوزیشن کی جانب سے حملے حکومت پر نہیں اداروں پر ہورہے ہیں:ہمایوں اختر خان
اپوزیشن کی جانب سے حملے حکومت پر نہیں اداروں پر ہورہے ہیں:ہمایوں اختر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان  آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حملے حکومت پر نہیں اداروں پر ہورہے ہیں،یہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے قومی اداروں کو متنازع بنا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو سے متعلق حکومت کی پوزیشن بالکل واضع ہے، یہ معاملہ عدلیہ کا ہے، آرٹیکل 31بی کے تحت نیب ہی اس معاملے کی تحقیقات کرسکتا ہے،اپوزیشن کی جانب سے حملے حکومت پر نہیں اداروں پر ہورہے ہیں، یہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے قومی اداروں کو متنازع بنارہے ہیں،یہ پہلے دن سے ہی ادارہ جاتی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ  مریم نواز کی تقاریر اگر ادارہ جاتی جنگ نہیں تو اور کیا ہے؟ن لیگ نے اپنے کیس کو خراب کیا ہے، یہ معاملہ طویل اور پیچیدہ ہو چکا ہے۔