ریلویز ورکرز گروپ کے الیکشن میں میاں خالد گروپ کا کلین سوئپ

ریلویز ورکرز گروپ کے الیکشن میں میاں خالد گروپ کا کلین سوئپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) آل پاکستان ریلویز ورکرز یونین(سی بی اے) کے الیکشن میں میاں خالد گروپ کا کلین سوئپ،مرکزی 13 نشستوں سمیت ایگزیکٹیو ممبرز کی تمام 37 نشستیں جیت کر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ریلویز ورکرز یونین کے الیکشن میں میاں خالد گروپ اور سخی خان گروپ کے مابین مقابلہ تھا،الیکشن میں ملک بھرکے مندوبین نے شرکت کی،ٹوٹل 127 ووٹ کاسٹ ہوئے،جس میں سے میاں خالد گروپ کے اُمیدواروں کو 68 ووٹ اور مدمقابل سخی خان گروپ کے اُمیدواروں کو54 ووٹ پڑے جبکہ 5 ووٹ مسترد ہوئے۔آل پاکستان ریلویز ورکرز یونین کے الیکشن میں میاں خالد صدر،رانا معصوم جنرل سیکرٹری اور اشرف کمبوہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔الیکشن میں تاریخ ساز فتح پر میاں خالد گروپ کے لوگوں جشن فتح منایا،کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑا ڈالااور مٹھائی بھی تقسیم کی۔ آل پاکستان ریلویز ورکرز یونین(سی بی اے)کے صدر میاں خالد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریل مزدو راپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں محنت،لگن، جانفشانی اور ایمانداری کے ساتھ ادا کرتے رہیں۔

، ریل مزدور کو اُن کے بنیادی حقوق دلانا میری زندگی کا نصب العین ہے۔