شاعرہ نجمہ شاہین کے اعزاز میں استقبالیہ

شاعرہ نجمہ شاہین کے اعزاز میں استقبالیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کلچرل رپورٹر) علمی، ادبی روایات کی امین تنظیم ایکسپلوررز ڈین کے زیر اہتمام ممتاز شاعرہ نجمہ شاہین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب مرکزی دفتر نمبر 64پہلی منزل، الطیف سنڑ مین، بلیورڈگلبرگ پر کامیاب انعقاد مبارک باد دی۔ صدارت ممتاز دانشور فراست بخاری نے کی جبکہ چیف ایگزیکٹو جمیل رضا، ممتاز شاعرہ پروین وفا،ڈاکٹر محمد رفیق خان،ممتاز ادیب مقصود چغتائی،ممتاز راشد لاہوری، میاں صلاح الدین ایڈوکیٹ، ڈاکٹر رب نواز خانزادہ، ڈاکٹررضا،چوہدری محمد طفیل، پادری امجدنیامت،فریدہ خانم،چوہدری رفیق احمد آرائیں، ممتاز شاعر شہزاد طابش،ڈاکٹر فدا حسین، ڈاکٹراکرام اسلام،طاہر بن شہزاد،سید احمد یار،حماد مرتضےٰ ادیبوں اور شاعروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


اور خطاب کیا۔مقررین نے نجمہ شاہین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا کہ موصوفہ خوبصورت لب لہجہ کی شاعرہ ہیں جنہوں نے بہت کم عرصہ میں اردو ادب میں اہم مقام بنا لیا ہے۔کمپیرنگ کے فرائض مقصود چغتائی نے ادا کئے جبکہ آخر میں نجمہ شاہین نے اپنا خوبصورت کلام ترنم سے سنا کر محفل لوٹ لی۔