منہاج حلال سرٹیفکیشن اور سکول آف فوڈ کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ
لاہور(پ ر)منہاج حلال سرٹیفکیشن (پرائیویٹ لمیٹڈ) اور سکول آف فوڈ اینڈ نیوٹریشن کے درمیان باہمی تعاون اور اشتراک کے معاہدے پردستخط کی تقریب منہاج یونیورسٹی کے جابر بن حیان کانفرنس روم میں ہوئی۔پرو وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شاہد سرویا،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فوڈ اینڈ نیوٹریشن منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر جواد اقبال،ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ منہاج حلال سرٹیفکیشن (پرائیویٹ لمیٹڈ) سعید عالم،مینیجر آپریشن منہاج حلال سرٹیفکیشن (پرائیویٹ لمیٹڈ) فراز اختراور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فوڈ اینڈ نیوٹریشن امپریل یونیورسٹی ڈاکٹر احتشام نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فوڈ اینڈ نیوٹریشن منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ دنیا میں حلال انڈسٹری کا حجم 2.57ٹریلین ہے جس میں سے مسلم ممالک کا حصہ انتہائی کم ہے اور پاکستاان کا حصہ صرف.05فیصد ہے جس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔اس ضمن میں ہم منہاج حلال سرٹیفکیشن (پرائیویٹ لمیٹڈ) کے ساتھ مل کر طلبہ کے لئے حلال انڈسٹری کے شارٹ کورسز اور ٹریننگ کروائیں گے جو کہ طلبہ کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی سود مند ہوں گے۔
ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ منہاج حلال سرٹیفکیشن(پرائیویٹ لمیٹڈ) سعید عالم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے معاہدے سے ہمیں اپنی سمت کو متعین کرنے میں آسانی ہوگی۔پرو وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شاہد سرویا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلال انڈسٹری دنیا میں بہت زیادہ ترقی کر چکی ہے لیکن ٹریلین ڈالرز کی اس انڈسٹری میں مسلم ممالک ابھی بہت پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے وژن اور ہدایات کے مطابق منہاج یونیورسٹی کے پلیٹ فارم سے حلال انڈسٹری کی ترویج اور ترقی کے لئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں اس ضمن میں منہاج یونیورسٹی کے سکول آف فوڈ اینڈ نیوٹریشن میں طلبہ کے لئے حلال انڈسٹری کے حوالے سے مختلف حلال سرٹیفکیٹ پروگرامز شروع کروائے گئے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ حلال انڈسٹری کی ترقی کے لئے ہمیں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تجربہ کار اور باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی۔تقریب میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فوڈ اینڈ نیوٹریشن منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر جواد اقبال اور ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ منہاج حلال سرٹیفکیشن (پرائیویٹ لمیٹڈ)سعید عالم نے ایم او یو پر دستخط کئے۔تقریب میں منہاج یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی