مدینہ کی اسلامی ریاست میں کوئی محتاج نہیں تھا،حافظ ادریس

مدینہ کی اسلامی ریاست میں کوئی محتاج نہیں تھا،حافظ ادریس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے راہنما اور سابق ڈائریکٹر ادارہ معارف اسلامی حافظ محمد ادریس نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران نام مدینہ کی اسلامی ریاست کا لیتے ہیں مگر کام سارے شیطانی تہذیب کے غلبہ کیلئے کررہے ہیں۔اگر حکمران واقعی اپنے عہد کو نبھانے اور عملا ًریاست مدینہ کی طرف کوئی قدم اٹھانے والے ہوتے تو ہم انہیں سر آنکھوں پر بٹھاتے۔مدینہ کی اسلامی ریاست میں کوئی محتاج نہیں تھا مدینہ کی اسلامی ریاست واقعی ایک مثالی ریاست تھی جسے آج کی ترقی یافتہ دنیا بھی تسلیم کرتی ہے، حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روز گاری کی دلدل میں پھنسا دیا ہے۔پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل سے نواز ا تھا لیکن نااہل اور بدقماش حکمرانوں نے ملک کو کنگال اور عوام کو بے حال کردیا ہے۔ حافظ محمد ادریس نے کہا کہ حکومت نے مدینہ کی اسلامی ریاست کی بات کی مگر اب وہ عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسا کرمدینہ کی اسلامی ریاست کا مذاق اڑا رہے ہیں،مدینہ میں تو پیدائش کے ساتھ ہی بچے کا وظیفہ مقرر کردیا جاتا تھااور غیرمسلم ذمیوں کے حقوق کا بھی اس طرح خیال رکھا جاتا تھا۔

کہ غیر مسلم رعایا نے اسلامی ریاست کے حکمرانوں سے کبھی کوئی شکو ہ اور شکایت نہیں کی۔