بھارتی بورڈ ویرات کوہلی اور روی شاستری سے سخت سوالات کیلئے تیار

بھارتی بورڈ ویرات کوہلی اور روی شاستری سے سخت سوالات کیلئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(یواین پی)عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف شکست کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کپتان ویرات کوہلی اور ہیڈ کوچ روی شاستری سمیت دیگر کوچنگ اسٹاف سے وطن واپسی پر سخت سوالات کیلئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ ابتدائی بیٹسمینوں کی ناکامی کے بعد بھارتی بیٹنگ لائن صرف اس وجہ سے مشکلات کا شکار ہو گئی کیونکہ اس میں تین وکٹ کیپر بیٹسمین موجود تھے۔واضح رہے کہ مہندر دھونی کے نائب کی حیثیت سے دنیش کارتھک کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا جبکہ بعد میں شیکھر دھون کی انجری کے سبب رشبھ پنت کو انگلینڈ بھیجا گیا لیکن صورتحال کچھ ایسی بنی کہ کیویز کیخلاف سیمی فائنل میں تین وکٹ کیپر بیٹسمین آزمائے گئے

اور امباتی رایودو جیسا اسپیشلسٹ بیٹسمین موقع نہ ملنے پر کھیل کو ہی خیرباد کہہ گیا۔