انگلش بولروں نے ہمیں سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا، آسٹریلوی کپتان

انگلش بولروں نے ہمیں سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا، آسٹریلوی کپتان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (این این آئی)آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے کہاہے کہ انگلش بولروں نے ہمیں آؤ ٹ کلاس کیا اور سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ کرس ووکس ورلڈ کلاس بولر ہیں،انگلش فاسٹ بولروں اور عادل رشید نے ہمیں زیادہ مواقع نہیں دیئے، حالانکہ اسٹیو اسمتھ نے اننگز کو آگے بڑھایا تاہم اس کے بعد انگلش بیٹنگ نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا۔انہوں نے کہا کہ فائنل میں اچھے مقابلے کی توقع ہے۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ اچھا کھیلا تاہم جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے میچوں میں ہم نے توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی۔ایرون فنچ نے کہا کہ انگلش تماشائیوں سے ہمیں ایسی ہی توقع تھی۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو سپورٹ کیا۔ ایجبسٹن کے تماشائی بہت اچھے ہیں، لیکن یہاں ہمارا ریکارڈ ہمیشہ ہی زیادہ اچھا نہیں رہا ہے۔