ومبلڈن اوپن ویمنزسنگل فائنل‘سرینا اور سیمونا میں مقابلہ آج ہوگا

ومبلڈن اوپن ویمنزسنگل فائنل‘سرینا اور سیمونا میں مقابلہ آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(اے پی پی) امریکا کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 23 مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن سرینا ولیمز اور رومانیہ کی ٹینس سٹار سیمونا ہالپ کے درمیان سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن ویمنز سنگلز فائنل (آج) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ لندن میں جاری میگا ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے سیمی فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی بربورا سٹرائیکووا کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ نے یوکرینی کھلاڑی ایلینا سویتولینا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دونوں فائنلسٹ کھلاڑیوں کے درمیان میگا ایونٹ ویمنز سنگلز فائنل میچ (آج) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ دونوں کھلاڑیوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں۔دریں اثناء لجان سبسٹینکابال اور رابرٹ فاراح پر مشتمل میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کولمبین جوڑی سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مینز ڈبلز کے فائنل میں (آج) ہفتہ کو ایکشن میں نظر آئے گی۔ میگا ایونٹ کے مینز سنگلز فائنل میچ میں کولمبین جوڑی کا مقابلہ نکولس مہوٹ اور ایڈورڈ راجر واسلین پر مشتمل فرانسیسی جوڑی سے ہوگا۔ لندن میں جاری میگا ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ دونوں فائنلسٹ جوڑیوں کے درمیان میگا ایونٹ مینز ڈبلز فائنل میچ (آج) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔