افریقہ کپ آف نیشنز‘ دونوں سیمی فائنل کل کھیلے جائینگے

افریقہ کپ آف نیشنز‘ دونوں سیمی فائنل کل کھیلے جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ(آئی این پی)افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز(کل)اتوار کو کھیلے جائینگے۔ افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ سینیگال، تیونس، الجیریا اور نائیجیریا ٹاپ فور میں داخل، سینیگال کا مقابلہ تیونس سے ہوگا، الجیریا کا نائیجیریا سے ہوگا۔افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ2019 اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ تیونس، الجیریا،سینیگال اور نائیجیریا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ اس سے قبل پہلے کوارٹر فائنل میچ میں سینیگال کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد بینن کی ٹیم کو 1-0 گول سے شکست دیکر افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں نائیجیریا کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 2-1 گول سے ہرا کر افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں الجیریا نے آئیوری کوسٹ کو پنالٹی ککس پر 4-3 سے شکست دی جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں تیونس نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مڈغاسکر کو 3-0 سے ہرا کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 14 جولائی کو کھیلے جائینگے۔ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 19 جولائی کو کھیلا جائیگا۔