میری کیریئر کی پہلی فلم ”چھپن چھپائی“ تھی، نیلم منیر

میری کیریئر کی پہلی فلم ”چھپن چھپائی“ تھی، نیلم منیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کی دس فلموں کی پیشکش ٹھکرانے کے ساتھ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو کی میزبانی سے معذرت کر چکی ہوں، ماڈلنگ سے اداکاری کا سفر مسلسل محنت سے طے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نویں کلاس میں تھی تو اس وقت سے ہی میں نے ماڈلنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا تھا اور میرا یہ شوق وقت کے ساتھ ساتھ جنون کی شکل اختیار کرتا گیا، ماڈلنگ کے بعد اداکاری کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا میری کیریئر کی پہلی فلم ”چھپن چھپائی“ تھی جس میں میرے مد مقابل احسن خان جیسے منجھے ہوئے اداکار نے اداکاری کی تھی اور ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور انہوں نے قدم قدم پر میری رہنمائی کی۔

نیلم منیر نے کہا کہ میرا پہلا کمرشل عاطف اسلم کے ساتھ تھا اس وقت تک عاطف اسلم اتنے مقبول نہیں تھے اور مجھے خوشی ہے کہ عاطف اسلم آج ایک کامیاب گلوکار بن چکے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میری ویڈیو دوست نے بنائی تھی جس کو سوشل اپ لوڈ کر دیا گیا جس کا بڑا چرچا ہوا اور مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا حالانکہ وہ صرف ایک مزاحیہ انداز میں ویڈیو تھی۔

مزید :

کلچر -