صوفی تبسم اکیڈمی کی جانب سے خوبصورت شام غزل کا اہتمام

صوفی تبسم اکیڈمی کی جانب سے خوبصورت شام غزل کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)صوفی تبسم اکیڈمی کی جانب سے ایک خوبصورت شام غزل کا اہتمام صوفی تبسم اکیڈمی میں کیا گیا اور اس شام غزل کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر فوزیہ تبسم نے ادا کیئے۔اس شام غزل میں ملک کی مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں تنزیلہ عمران،فرزانہ رؤف،شائستہ جبیں،ملک اعظم،نامور کارٹونسٹ جاوید اقبال،ناہید لالی،فرخ شیخ اور گلوکارہ زرقا نے خاص طور پر شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ تبسم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام لوگوں کی شرکت نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔جا کو میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں،صوفی تبسم اکیڈمی کی سالگرہ چار اگست کو منائی جائے گی جس کے حوالے سے ایک خوبصورت پروگرام منعقد کیا جائے گا جس کی جگہ اور وقت کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -