گلوکارہ انجمن عرفان کے کئی نئے پراجیکٹس کے معاہدے فائنل

گلوکارہ انجمن عرفان کے کئی نئے پراجیکٹس کے معاہدے فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ انجمن عرفان نے کئی نئے پراجیکٹس کرنے کے معاہدے فائنل کئے ہیں۔ انجمن عرفان کئی روز سے لاہور میں مقیم ہیں جہاں ان کی ملاقات شوبز کی نامور شخصیات سے ہوئی۔انجمن عرفان کا شمار مختصر عرصے میں شہرت حاصل کرنے والے فنکاروں میں ہوتا ہے جنہیں ایک بات بہت سے فنکاروں سے ممتاز کرتی ہے اور وہ یہ ہے ان کے زیادہ تر فیملی ممبران کا تعلق شوبز سے ہے جنہوں نے اپنی اپنی فیلڈ میں خوب نام کمایا۔ انجمن عرفان ماضی کے معروف فلم پروڈیوسر، ڈسٹری بیوٹر اور گرین پکچرز کے بانی احمد عرفان کی صاحبزادی ہیں۔
ان کے بھائی سید احمد کامران کا شمار ملک کے بہترین ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے
جبکہ ان کے دوسرے بھائی سید محمد خرم بھی ’سایہ‘ جیسی سپرہٹ سیریل بناچکے ہیں۔

مزید :

کلچر -