شادی کے بعد زندگی میں خاص تبدیلی نہیں آئی،عروہ حسین

شادی کے بعد زندگی میں خاص تبدیلی نہیں آئی،عروہ حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے کہا ہے کہ شادی کے بعد زندگی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔فرحان اور میں شوبز میں تو ہیں لیکن شادی کے بعد کچھ خاص نہیں بدلا۔ کام اور ذاتی زندگی اپنی جگہ الگ الگ چل رہی ہیں۔ ابھی تو صحیح سے احساس بھی نہیں ہوا کہ میری شادی ہو گئی ہے۔ ہاں البتہ زندگی اس طرح سے ضرور بدل گئی ہے کہ ایک سپورٹ حاصل ہو گئی ہے۔ وہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں اورمستقبل میں فرحان کے ساتھ کام کے حوالے سے عروہ حسین کا کہنا ہے کہ بڑی سکرین پر ایسا پراجیکٹ ملنا ایک خواب سا ہے۔۔
میں فرحان کے ساتھ ان کی دو میوزک وڈیوز میں کام کر چکی ہوں۔ وہ ہم دونوں کی لئے بہت دلچسپ تھا اوشائقین کے لئے بھی۔ فرحان کے ساتھ بڑے پردے پر کام کرنا ایک خواب کی طرح ہے۔ میری تو خواہش ہے کہ میری اصل زندگی کا ہیرو میرا آن سکرین ہیرو بن جائے۔ ایک دن فرحان اپنے گانے پر کام کر رہے تھے تو یوں ہی ندیم بیگ اور ہمایوں سعید نے سنا تو انھیں بہت پسند آیا۔ لیکن ان کی آواز تو ہے اس دنیا میں بہت سی کہانیاں ہیں لیکن یہ ایک ایسی کہانی ہے جس کو بہت مختلف طریقے سے دکھایا گیا ہے۔
17

مزید :

کلچر -