سٹیج ڈرامہ میں بہتری کیلئے مانیٹرنگ ٹیم ٹھیک کام کرے،طاہر نوشاد

سٹیج ڈرامہ میں بہتری کیلئے مانیٹرنگ ٹیم ٹھیک کام کرے،طاہر نوشاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین طاہر نوشاد نے کہاہے کہ سٹیج ڈرامے کابیڑا غرق کرنے میں سٹیج ڈرامہ مانیٹرنگ ٹیموں کاسب سے بڑا ہاتھ ہے،اگر مانیٹرنگ ٹیمیں ایماندداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتی تو سٹیج ڈرامہ برانہ ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ سینسرریہرسل کے دوران مانیٹرنگ کے ارکان اپنے ہمرا ہ دوستوں کو لے آتے ہے جو صرف خواتین اداکاروں کے ڈانس دیکھتے ہیں اورڈرامے کو بغیر سکرپٹ کے پاس کردیتے ہیں۔ طاہر نوشادنے کہاکہ فنکار اورمانیٹرنگ ٹیم ایمانداری سے اپناکام کرے تو میں دعو ے سے کہتاہوکہ سٹیج ڈرامہ بہتر ہوجائے گا۔

مزید :

کلچر -