نوازشریف کی رہائی،آزادی اظہار رائے اور مہنگائی کے متعلق قراردادیں اسمبلی میں پیش

  نوازشریف کی رہائی،آزادی اظہار رائے اور مہنگائی کے متعلق قراردادیں اسمبلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے نوازشر یف کی فوری رہائی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی۔ جمعہ کے روز جمع کروائی جانیوالی قراراد میں کہا گیا ہے کہ  جج ارشد ملک کو انکے عہدے سے ہٹانے سے یہ اس بات کی تصد یق ہوگئی ہے کہ (ن) لیگ کی مر کزی نائب صدر مر یم نواز جج ارشد ملک کے حوالے سے جو ویڈیوز سامنے لائیں وہ سو فیصد درست ہے،مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے آزادی اظہار رائے پر پابندی اور انسانی حقوق کی بڑھتی خلاف ورزیوں کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔عوامی نمائندوں کے میڈیا پر انٹرویو نشر کرنے سے روکنا کھلی ریاستی دہشتگردی ہے۔دریں اثناء مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی کنول لیاقت نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع کراتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان مہنگائی کی شرح میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتا ہے