شاہ پور کانجراں اوربکر منڈی میں انتظامات کے لئے اجلاس

شاہ پور کانجراں اوربکر منڈی میں انتظامات کے لئے اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) شاہ پور کانجراں اور بکر منڈی میں انتظامات کے حوالے سے رائیونڈ آفس میں اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی ایس پی موٹر وے، این ایچ اے، سی ای او کیٹل کمپنی، پولیس ڈیپارٹمنٹ، لوکل یونین، زیڈ او آٰر اقبال زون، لاہور پارکنگ کمپنی، ایل ڈبلیو ایم سی اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شاہ پور کانجراں منڈی میں درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نئی بکر منڈی کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔


اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے لاہور پارکنگ کمپنی کو کیٹل منڈی کے قریب نئی سائٹ پارکنگ کے لئے ڈو یلپ کرنے کی ہدایت کی اورڈی ایس پی ٹریفک کو ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کو فوری طور پر صفائی کے انتظامات کو بہتر اور ویسٹ کو فوری اٹھانے کی ہدایت کی۔اے سی رائیونڈ عدنان  بدر نے پولیس کو سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔آپریشن امین پورہ میں کیا گیا۔تجاوزات کو ہٹا کر علاقہ کو کلئیرکروایا گیا۔دوران آپریشن ریڑھیوں، پھٹوں،پلاسٹک کی کرسیوں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔آپریشن اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی نگرانی میں کیا گیا۔ آپریشن ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر کیا گیا۔