عازمین حج حجاز مقدس میں سیاسی نعرہ بازی سے دور رہیں،زاہد محمود قاسمی

عازمین حج حجاز مقدس میں سیاسی نعرہ بازی سے دور رہیں،زاہد محمود قاسمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں حج بیت اللہ کیلئے جانے والے حجاج کرام حج کے موقع پر اپنی توجہ مقدس مقامات کی روحانیت اور برکات سمیٹنے،فریضہ حج کی ادائیگی پر مرکوز رکھیں اور ہر قسم کی مذہبی اور سیاسی نعرہ بازی سے خود کو دوررکھیں۔ حجاج کرام کا سیاسی،مسلکی اور فرقہ وارانہ نعروں میں ملوث ہونا ہرگز مناسب نہیں ہے۔ حج کے موقع پر اگر کوئی گروہ سیاسی نعرے بازی اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کرے تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مرکزی علماء کونسل کا سعودی حکومت سے مطالبہ۔یہ بات مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین اور انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔


انہوں نے عازمین حج پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حج کے دوران اپنی تمام تر توجہ مناسک حج پر مرکوز رکھیں چونکہ حج کا مقصد عبادت،قرب الٰہی،معصیت سے اجتناب اور اطاعت خداوندی ہے۔حج پوری امت مسلمہ کی وحدت کی علامت ہے۔ حج کو اس کی روح کے مطابق اداکرنا ہر حاجی کی دینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے پاکستانی حجاج کی تعداد میں اضافہ اور پاکستان میں ”روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ“ کا آغازیہ ایک تاریخی اقدام ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ سال روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا آغازپاکستان کے دیگر صوبوں میں بھی کیا جائے گا۔ ا

تحفظ ختم نبوت کامشن جنت میں جانے کا شارٹ کٹ ہے،مولانا عزیز الرحمن
لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، جنرل سیکرٹری لاہور مولانا قاری علیم الدین شاکر،قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز نے خطبات جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا مشن جنت میں جانے کا شارکٹ ذریعہ اور راستہ ہے،قادیانیت دنیا کا سب سے بڑا فتنہ ہے