جامعہ اشرفیہ کے حج تربیتی پروگرام 

جامعہ اشرفیہ کے حج تربیتی پروگرام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (پ ر) عازمین حج کیلئے جامعہ اشرفیہ کے زیر اہتمام لاہور کے مختلف علاقوں میں سالانہ حج تربیتی پرگرام جاری ہیں اس سلسلہ میں آج بعد نماز مغرب تا رات 11 بجے دارالعلوم مدینہ رسول پارک ایچ بلاک سبزہ زار ملتان روڈ، جامع مسجد زبیر جی بلاک گلشن راوی لاہور، جامع مسجدویلنشیاء ٹاؤن جبکہ کل صبح 10 بجے تانماز عصر جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ میں حج تربیتی پروگرام ہونگے ان پروگراموں سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم اور ممتاز عالم دین حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا، مفتی شاہد عبید اورمفتی خرم یوسف سمیت دیگر علماء خطاب کریں گے۔