جمعیت علماء پاکستان کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس کل ہو گا

  جمعیت علماء پاکستان کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس کل ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان(نورانی)کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس کل صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کی صدارت میں پارک ویو سوسائٹی ملتان روڈ پر ہو گا۔اجلاس میں جے یو پی کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر‘پیر میاں عبدالخالق آف بھرچونڈی شریف،سید محمد صفدر شاہ گیلانی،پروفیسر ڈاکٹرجاوید اعوان،پیر ناصر جمیل ہاشمی ء،محمد ایوب مغل،احفاظ الکریم خان برکی،ملک ذاکر حسین اعوان ایڈووکیٹ،حافظ نصیر احمد نورانی،رشید احمد رضوی،علامہ ابویاسر اظہر حسین فاروقی،ملک محبوب الرسول قادری،مفتی تصدق حسین،مولانا فتح محمدباروزئی،مولانا فضل الرحمن اوکاڑی،صاحبزادہ سید شاہد حسین گردیزی،محمدایوب خان ایڈووکیٹ،پیر سعید احمد نقشبندی،ملک شاہد اعوان،مرزا تجمل حسین سمیت ملک بھر سے اراکین  شرکت کریں گے۔


جلس عاملہ  جمعیت علماء پاکستان شرکت کریں گے۔اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، ملکی معاشی و اندرنی صورت حال اور جمعیت علماء پاکستان کی تنظیم سازی کے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔