سروسز کی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے خلافپراپیگنڈہ حقائق کے منافی ہے،نصرت چیمہ

 سروسز کی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے خلافپراپیگنڈہ حقائق کے منافی ہے،نصرت چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) صدر نرسنگ ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال نصرت چیمہ، جنرل سیکرٹری عائشہ لیاقت، نائب صدر عابدہ پروین اور دیگر عہدیداران نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری صحت پنجاب، ڈپٹی سیکرٹری صحت عبدالرزاق اور پرنسپل سمز محمود ایاز اور ایم ایس سلیم چیمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سروسز ہسپتال کے مفاد پرست عناصر جو نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے خلاف بلاجواز جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اصل صورتحال یہ ہے کہ گزشتہ 2ماہ قبل تعینات ہونیوالی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ میڈم فضیلت نے ہسپتال میں پائی جانے والی خرابیوں کو درست کرنے کے لئے نرسنگ سٹاف کو وقت کی پابندی کرنے کے علاوہ ہوسٹل میں غیرقانونی رہنے والے اور کام نہ کرنے والے سٹاف اور جہاں پر ضرورت سے زیادہ سٹاف تھا اس کو تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کیں تو مفاد پرست نے پراپیگنڈا شروع کر دیا۔