تبدیلی سرکار نے ہر چیز مہنگی کرکے  عوام کو پریشان کر دیا،سونیا خان

تبدیلی سرکار نے ہر چیز مہنگی کرکے  عوام کو پریشان کر دیا،سونیا خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے کہا ہے کہ جس طرح سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہوا ہے اور عوام کی ضرورت کی ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے اس طرح سے تبدیلی سرکار حقیقت میں ایک نیا پاکستان بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعدنان اور روٹی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے حکومت نے آٹے پر بھی سیل ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

 70سالوں میں پہلی مرتبہ روٹی کی قیمت میں دوگنا سے بھی زہادہ اضافہ ہو ا ہے گزشتہ دس سالوں میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا لیکن یہ اعزاز تبدیلی سرکار کو جاتا ہے کہ آج اس نے ملک بھر میں مہنگائی کا ایک طوفان بپا کردیا ہے پیپلز پارٹی کا حکومت سے مطالبہ  ہے کہ آٹے پر سیل ٹیکس فی الفور ختم کیا جائے اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے نان اور روٹی کی پرانی قیمتیں بحال کی جائیں اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے والی پالسیاں لائی جائیں۔