پاکستان معاشی طور پر حالت جنگ میں ہے،صفدر بٹ

پاکستان معاشی طور پر حالت جنگ میں ہے،صفدر بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر حالت جنگ میں ہے جس میں تاجر برادری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے اس وقت ملک پاکستان کے خلاف کسی قسم کی بھی ہڑتال انتشار کا سبب بنے گی جو کسی طور پر پاکستان کے حق میں نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس وقت بھی پاکستان کا ساتھ دیں۔

کسی بھی منفی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں۔

 کیونکہ اس وقت جو بھی منفی سرگرمیاں ہوں گی وہ ڈائریکٹ پاکستان کے خلاف ہوں گی،اس وقت پاک دھرتی تاجر برادری کے ساتھ تما م پاکستانیوں سے قربانی مانگ رہی ہے اس لئے ملک و قوم کی خاطر ہر طرح کی قربانی دے کر ارض وطن کو مضبوط کریں۔

 ، اس وقت اتحاد و یگانگت کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔