ورلڈ پاسبان ختم نبو ت کا ناموس رسالت ؐایکٹ میں ترمیم کے خلاف مظاہرہ

ورلڈ پاسبان ختم نبو ت کا ناموس رسالت ؐایکٹ میں ترمیم کے خلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)چاروں مسالک علماء بورڈ، ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ممبرز نے تحفظ ناموس رسالتؐ ایکٹ 295.Cکوغیرمؤثر کرنے کے ضمن میں نئی مجوزہ ترمیم کیخلاف علامہ اقبال روڈ پر تحفظ ناموس رسالتؐ مارچ کیا۔شرکائے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد ممتازاعوان،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،پیر سیدولی اللہ،مفتی عاشق حسین رضوی،مولانا عبداللہ روپڑی اورعلامہ تنویرالحسن نقوی نے توہین رسالت پر سزائے موت کو عمرقید میں بدلنے کے قرآن وسنت کے منافی نئی مجوزہ ترمیم کیخلاف سخت احتجاج کیا اور اسے تحفظ ناموس رسالتؐ قانون کو بے اثر کرنے کی یہودی وقادیانی سازش قراردیا مقررین نے کہاکہ توہین رسالت وامتناع قادیانیت ایکٹ پر عدم عملدآمد سے ملک میں انار کی پھیل رہی ہے۔
لہذا سلیکٹڈ حکومت توہین رسالت وانسداد قادیانیت قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی کرائے۔

 نیزمساجد میں اجتماعات جمعہ پر علمائے کرام نے امریکہ ومغرب کے ایماء پرتوہین رسالت پر سزائے موت کو عمرقید میں بدلنے کی کسی بھی تجویز یا ترمیم کو اسلام سے بغاوت قراردیا اور اسے قانون ناموس رسالتؐ کو عملاً غیرمؤثر کرنیکی شعوری سازش قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور اس کیخلاف عوام الناس سے مذمتی قرار دادیں منظور کرائیں جبکہ ورلڈ پاسبان ختم نبوت ودیگر دینی جماعتوں کے کارکنوں نے مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ تحفظ ناموس رسالتؐ جلوس وریلیاں نکالیں اور مظاہرے کیئے۔