تاجروں کی ہڑتال سے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان ہو گا،خادم حسین

  تاجروں کی ہڑتال سے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان ہو گا،خادم حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ بجٹ میں ٹیکسز کے خلاف تاجروں کی ہڑتال کے اعلان پر حکومت تاجروں کے مسائل حل کرے کیونکہ احتجاج اور ہڑتالوں سے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ بجٹ میں ٹیکسز اور ان کی وصولی کے طریق کار پر تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 17فیصد سیلز ٹیکس اور شناختی کارڈ کی لازمی شرط سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونگی اس لیے نظر ثانی کی جائے۔

اور تاجروں کے مسائل اور ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں تاکہ تاجر اطمینان اور سکون سے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔اگر حکومت نے تاجروں کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ہڑتالوں کا سلسلہ مزید جاری رہے گا جس سے حکومتی ریونیو میں کمی اور حکومتی ریونیو ٹارگٹ پورا نہیں ہوسکے گا۔