ٹائر وٹیوب کی در آمدات میں 48فیصد کمی 

ٹائر وٹیوب کی در آمدات میں 48فیصد کمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر) مالی سال 2018-19ء کے پہلے 11 ماہ کے دوران ربڑ کے ٹائر اور ٹیوب کی ملکی درآمدات میں 47.93 فیصد کمی واقع ہوئی۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ء میں جولائی تا مئی کے دوران58لاکھ 82ہزار 982 ربڑ کے ٹائر اور ٹیوب بر آمد کئے گئے جن کی کل مالیت 31 ہزار 777ملین روپے تھی جبکہ مالی سال 2018-19ء  کے اسی عرصہ کے دوران ربڑ کے ٹائر اور ٹیوب کی ملکی درآمدات کم ہو کر 30لاکھ 63 ہزار 435 تک پہنچ گئی جن کی کل مالیت 17ہزار 613 ملین تک کم ہو گئی۔پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ء میں جولائی تا مئی کے مقابلہ میں مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران ربڑ کے ٹائر اور ٹیوب کی ملکی درآمدات میں 28لاکھ 19ہزار 547 یعنی 47.93 فیصد کمی واقع ہوئی۔

مزید :

کامرس -