انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلے، کل ٹیسٹ زکریا یونیورسٹی میں سنٹر قائم

انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلے، کل ٹیسٹ زکریا یونیورسٹی میں سنٹر قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیرِ اہتمام پنجاب بھر میں انجینئرنگ یونیورسٹیزمیں داخلے کیلئے ٹیسٹ کل 14 جولائی بروز اتوار ہوگا۔ ملتان اور اسکے گرد و نواح کیلئے امتحانی مرکز انجینئرنگ کالج بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی مْلتان کو بنایا گیا ہے جس کیلئے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں گزشتہ روز بہاؤلدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے انجینئرنگ کالج کا دورہ کیا اور انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انٹری ٹیسٹ کے فوکل پرسن انجینئر اخلاق احمد اور ٹیسٹ کے مرکزی انتظامی افسر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے وائس چانسلر کو انتظامات کے متعلق بریفنگ دی۔ وائس چانسلر نے انٹری ٹیسٹ کے روز طلباء و طالبات اور انکے ساتھ آئے والدین اور عزیز و اقارب کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان، ڈاکٹر طاہر قریشی، انجینئر رؤف احمد، انجینئر محسن بھٹی، ٹرانسپورٹ آفیسر زاہد اقبال خان اور دیگر انتظامی عملہ بھی موجود تھا۔ یاد رہے زکریا یونیورسٹی کے سنٹر پر 4312 اْمیدوار انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔ سنٹر کو سات بلاکس میں رولنمبروں کی بْنیاد پر تقسیم کیا گیا ہے۔ اْمیدواروں کی رہنمائی کیلئے بینرز آویزاں ہونگے۔ اس موقع پر چوک قذافی (کْمہاراں والا چوک)، 9 نمبر چونگی اور یونیورسٹی مین گیٹ سے بسوں کے سپیشل روٹس چلائے جائیں گے۔ صبح 9 بجے کے بعد طلباء و طالبات کا داخلہ بند کردیا جائے گا۔ ٹیسٹ ٹھیک 10 بجے شروع ہو گا۔
انٹری ٹیسٹ