کرنٹ کاجھٹکا، لخت جگر کو بچاتے ہوئے ما ں اپنے بچے پرقربان

کرنٹ کاجھٹکا، لخت جگر کو بچاتے ہوئے ما ں اپنے بچے پرقربان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورے والا:(تحصیل رپورٹر) بجلی کے ہائی وولٹیج تار سے چمٹنے والے لخت جگر کو بچاتے ہوئے ماں اپنے بچے پر قربان ہو گئی، واقعات کے مطابق نواحی گاؤں قصبہ ڈلن بنگلہ کے قریب واقع (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

غریب خاندانوں کی بستی کے اوپر سے بجلی کی ہائی وولٹیج تار گزررہی ہے محمود رحمانی غریب محنت کش کا چھ سالہ بیٹا کھیلتے ہوئے اپنے گھر کی چھت پر تھا کہ اچانک اس کے ہاتھ میں پکڑی ہوئی ڈور تاروں سے ٹچ ہو گئی اور بچے کو کرنٹ لگتے ہی اس کی ماں نجمہ بی بی جو کہ چھت پر موجود تھی اپنے بچے سے لپٹ کر بچاتے ہوئے خود کرنٹ کا شکار ہو گئی، دونوں ماں بیٹے کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا طبی امداد کے لیے لایا گیا تاہم ممتا کی ماری ماں دم توڑ گئی جبکہ بچے کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کیا جاتی ہے۔
کرنٹ کا جھٹکا