وزیراعظم یوتھ انٹرن شپ پروگرام، افواہ سازوں کیخلاف فوری ایکشن کی ہدایت

وزیراعظم یوتھ انٹرن شپ پروگرام، افواہ سازوں کیخلاف فوری ایکشن کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ملتان نے وزیراعظم یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے آغاز بارے افواہیں کو روکنے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے اس ضمن میں تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ بتایاگیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وزیراعظم یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے آغاز بارے افواہیں گردش کر رہی ہیں، انٹرن شپ پروگرام میں اعزازیہ 15ہزار روپے بتایا گیا ہے۔ وزیراعظم یوتھ انٹرن شپ پروگرام کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو بوگس قرار دیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے تمام ڈویژنل لوکل گورنمنٹس کو ہدایت جار ی کی گئی ہیں ڈویژن بھر میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام بارے افواہوں کو روکا جائے۔