علامہ اقبال ایکسپریس کوحادثہ ذمہ دارملازم کو ڈیوٹی کی اجازت

علامہ اقبال ایکسپریس کوحادثہ ذمہ دارملازم کو ڈیوٹی کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے انتظامیہ کارا ور علامہ اقبال ایکسپریس میں حادثہ کے ذمہ دارریلوے ملازم کوتھانہ میں مقدمہ درج (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ہونے کے باوجودڈیوٹی دے دی ہے۔جس پرحادثہ میں تباہ ہونے والی کارکے زخمی ہونے والے ڈرائیورنے وزیراعظم شکائت سیل سمیت وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمد،ایڈیشنل ڈائریکٹرایف ائی اے اورڈویژنل سپرٹینڈنٹ ریلوے ملتان ڈویژن کوکاروائی کے لئے درخواست دے دی ہے۔بتایاجاتاہے کہ 17مارچ2017ءکوریلوے ملازمین محمدصدیق کی جہانیاں کے قریب گیٹ نمبر202پرصبح 6بجے کے قریب ڈیوٹی تھی کہ مذکورہ اہلکارریلوے پھاٹک کوکھلاچھوڑ کرچائے پینے چلاگیا اس دوران مہران کارنمبری2255ایل ای ڈی جس سے رزاق خان نامی شخص چلارہاتھاکھلے ہوئے ریلوے پھاٹک سے گزرنے لگاتوکراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی زدمیں آگیاجس سے کارمکمل طورپرتباہ ہوگئی اورسواربری طرح زخمی ہوگیاجس کے بعدایک عرصہ تک ہسپتال میں زیرعلاج رہا۔حادثہ کے بعدڈیوٹی پرموجودٹرین انچارج گارڈ نے تھانہ جہانیاں میں ریلوے پھاٹک اہلکارکے خلاف گیٹ کھولاچھوڑ کرغائب ہونے پرایف آئی آردرج کروادی جس کے بعدمذکورہ ملازم کومعطل کرکے محکمانہ انکوار ئری بھی شروع کردی گئی تاہم گزشتہ دنوں ریلوے انتظامیہ نے معطل اہلکارجس کے خلاف تھانہ میں مقدمہ بھی درج ہے کوملازمت پربحال کرتے ہوئے گینگ نمبر9میں تعینات کردیاہے جس پرتباہ ہونے والے کارکے مالک نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم شکائت سیل سمیت ایف ائی اے اوردیگراعلیٰ حکام کودرخواست دیتے ہوئے حادثہ کے ذمہ دارملازم کومقدمہ کافیصلہ ہونے تک فوری طورپرمعطل کرنے کامطالبہ کیاہے۔
اجازت