جنوبی پنجاب ، ٹیکسوں کیخلاف تاجروں کی شٹرڈاﺅن ، ہڑتال ، شہرشہرر یلیاں : بجٹ مخالف تقریریں

جنوبی پنجاب ، ٹیکسوں کیخلاف تاجروں کی شٹرڈاﺅن ، ہڑتال ، شہرشہرر یلیاں : بجٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، کبیروالا، وہاڑی، رحیم یار خان، مظفرگڑھ ، خانیوال ، شادن لُنڈ(نیوز رپورٹر ، نمائندگان پاکستان)ملتان ( نیوز رپورٹر ) انجمن تاجران چاہ جموں والا وہاڑی روڈ نے بجٹ اور ٹیکسز کے خلاف آج مرکزی چیئرمین خواجہ محمد شفیق کی کال پر بھرپور ہڑتال کرے گی ممبرز تاجروں کو(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

موبائل پیغامات وٹس ایپ گروپس اور لا¶ڈ اسپیکر کے زریعے اطلاع دی جارہی ہے مزید آگاہی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی جائے گیاان خیالات کا اظہار صدر ملک عزیزالرحمن کمبوہ نے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں عہدیداران کوبھی ہڑتال کے مقاصد سے آگاہ کیا گیا اجلاس میں مارکیٹ کے انفرادی او راجتعمائی مسائل کے حل اور بہتری کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اجلاس میں حسن مہدی جعفری،شیخ زبیر،ملک ضیاالحق کریم بھٹہ،چوہدری راشد یسین،توحید فیض،ملک شبیر احمد بھٹہ،وقاص یونس انصاری،زوالفقار خان،عرفان سیال،عبدالمغیث چشتی،محمد سلیم پہلوان،محمد کاشف کھوکھر،منظور احمد سندھو،طاہر مغل،محمد رشید بھٹہ،ملک فاروق کھوکھر،شاہد حسین جعفری نے شرکت کی۔علاوہ ازیں چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے نائب صدر اور صدر انجمن تاجران سورج کنڈ روڈ چوک شاہ عباس ملتان ملک نیاز محمد بھٹہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری آج 13 جولائی کو مکمل ہڑتال کرے گی ریلیاں مظاہرے ہوں گے حکومت تاجروں کو ٹیکسز میں ریلیف اور شناختی کارڈکی شرط ختم کرے اوربجٹ تجاویز پر عمل درآمد نہ کرائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران سورج کنڈ روڈ چوک شاہ عباس کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری جنرل سید اعجاز ججی شاہ،ملک فواد بھٹہ،عرفان گورمانی،ملک ندیم بھٹہ،حافظ منظور احمد،حاجی عاشق،ملک کاشف،ملک الطاف بھٹہ،را¶ اصغر سلیم،را¶ امانت علی،چوہدری اکرم ودیگر نے شرکت کی۔علاوہ ازیں انجمن تاجران آٹو پارٹس چوک نواں شہر کے صدر محمود اللہ شیخ ملتان کے زیر اہتمام چوک نواں شہر تاجروکےاجلاس کی صدارت خواجہ محمد شفیق، محمود اللہ شیخ نے کی۔ انجمن تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق، مرکزی انجمن تاجران نواں شہر محمد اللہ شیخ، سیف اللہ شیخ نائب صدر،سعید اللہ شیخ،ظفر اقبال صدیقی، عزیز الرحمن انصاری، مرزا اعجاز بیگ، خواجہ محمد نعیم، ملک طارق، مشتاق، ناطر شاہ، امان اللہ شیخ، واجد انصاری، جنید خان ترین، اسلم بٹ، شیخ بشارت شوکت، احتشام الحق، ممتاز علی بابر،ا رشد آرائیں و دیگر تاجران نے شرکت کی۔ خواجہ محمد شفیق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ظالمانہ ٹیکس کے خلاف بھرپور احتجاج اور ہڑتال کریں گے۔ تاجر رہنما نے کہا کہ 13 جولائی کو آٹو پارٹس مارکیٹ دیگر اتحادی مارکیٹ بھرپور ہڑتال کریں گے۔اجلاس کے اختتام پر خواجہ محمد شفیق نے ملکی سلامتی اور امن کی بحالی کے لئے دعا کی۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی کال پر آج چھوٹے تاجروں پر عائد ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف ملتان سمیت ملک بھر میں مکمل شٹر ڈا¶ن اور پہیہ جام ہو گا، ملتان میں مسجد ولی محمد چوک بازار سے حسین آگاہی چوک تک مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے قائدین کی قیادت میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں کثیر تعداد میں تاجر رہنما شرکت کریں گے اور حسین آگاہی چوک پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے اگر تاجروں کے پرامن احتجاج کو روکنے کی کوشش کی گئی تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا جبکہ شٹرڈا¶ن، پہیہ جام کے سلسلے میں تاجر تنظیموں نے مکمل شٹر ڈا¶ن، پہیہ جام کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اس سلسلے میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں ملتان شہرکے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اڑھائی سوسے زائد تاجر تنظیموں کے تاجر نمائندوں شیخ اکرم حکیم، شیخ جاوید اختر، ملک عامر اعوان،سید جعفر علی شاہ، خالد قریشی، ذیشان صدیقی، حاجی بابر علی قریشی،خواجہ محمود،اختر قریشی،اشفاق انصاری، مرزا نعیم بیگ، کاشف رفیق، شیخ الطاف، شیخ پرویز اختر، احمد فراز صدیقی، حاجی ممتاز قریشی، یعقوب راجپوت،چوہدری سیف گجر،شیخ شہزاداکرم،مراز ادریس،مقبول قریشی،شیخ حنیف،شہباز قریشی،ندیم شیخ، خرم حیات، یونس انصاری، کامران بھٹہ،اظہر چشتی،حاجی عبدالغفور،محمدطیب،شیخ حکم علی قریشی،زاہد صدیقی،ارشد کشمیری، حاجی اسلم قریشی،چوہدری ارشاد،نعیم انصاری،زمان اکبر ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں حکومتی نمائندوں کے ساتھ تاجر برادری کے مفادات کا سودا کرنے والے نام و نہاد تاجررہنما¶ں کو میر جعفر، میر صادق کا خطاب دیا گیا اور ان کی تاجر دشمنی کی شدید مذمت کی گئی اس موقع پر خواجہ سلیمان صدیقی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان تاجر برادری کے حقوق کے لئے اپنا تن من دھن قربان کردے گی وفاقی و صوبائی حکومتیں تاجروں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والی حقیقی نمائندہ تاجر رہنما¶ں کے ساتھ مزاکرات کریں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں بصورت دیگر آج کے شٹرڈا¶ن، پہیہ جام ہڑتال کے ایک ہفتہ کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے مکمل شٹرڈا¶ن، پہیہ جام کی کال دے دیں گے جس کی ذمہ دار حکومت ہو گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آمریت کے دور سے بھی بڑھ گئی ہے جو نہ صرف تاجر برادری کے ساتھ ظلم کر رہی ہے بلکہ غریب عوام پر بھی ظلم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکس دینا چاہتی ہے لیکن حکومت ٹیکس لینا نہیں چاہتی لیکن حکومت ایسا کوئی رویہ اختیار نہ کرے کہ جس کی وجہ سے چھوٹے تاجروں پر ظلم ہو اور عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ پڑے تاجر برادری متحد ہے چند ٹکوں کی خاطر بکنے والے نام و نہاد تاجربرادری کے نمائندہ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان تاجر برادری کے حقوق کے لئے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرے گی۔ نام نہاد نمائندگا ن کو تاجروں کی قسمت کے فیصلے کر نے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، تاجر شکست خوردہ عناصر کے” بہکاوے“ میں نہیں آئیں گے،مر کزی انجمن تاجران تاجروں کے مفاد کی جدو جہد میں مصروف ہے، کسی کو تاجروں کے مفاد سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، حکو مت تا جروں کے مطالبات تسلیم کرے، آج کی ہڑتا ل کامیاب ہو گی،ان خیالا ت کا اظہار سرپرست مر کزی انجمن تاجران حا جی محمد ارشد سنگا، سیکرٹری جنرل مر کزی انجمن تا جران ملک سہیل الطاف کھو کھر،صدرٹریڈرز یوسف بھٹی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا، حا جی محمد ارشدسنگا نے کہا کہ مر کزی انجمن تاجران کسی سیاسی جماعت کی آلہ کار نہیں ہے اور نہ ملک میں بد امنی پیداکرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کی تاجر برداری ٹیکسوں کی بھر ما ر اور حکو متی کڑی شرائط کے خلاف آج احتجاجاََِِ اپنا کروبا ر بند رکھے گی۔ملک بھر کی طرح شادن لُنڈ میں بھی آج شٹر ڈاﺅن ہوگا ۔انجمن تاجران اور تاجر برادری سے مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کی طرح شادن لُنڈ میں بھی مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف مکمل شٹر ڈاﺅں کیا جائیگا ۔ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکیل چوہدری حامد مسعود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آج کی ہڑتال پاکستان مسلم لیگ ن کی سازش ہے جس کا بنیادی مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ تاجروں کو تقسیم کرکے اپنے ذاتی مفادات کو پورا کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوںنے مزیدکہاکہ مریم نواز ابو بچاﺅ مہم پر زور وشور سے نکلی ہوئی ہیں جس کے لئے وہ جھوٹی ویڈیوز سے لے کر تاجروں کو بھی استعمال کرکے اپنے ملک کے لئے مشکلات پیدا کررہی ہیں ۔ پی ایل ایف کے مرکزی جنرل سیکرٹری وممبرپنجاب بارکونسل جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہاکہ تاجر برادری کی طرف سے ملک گیر ہڑتا ل کی حمایت کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ تاجربرادری کے مطالبات کوتسلیم اورتحفظات کو دورکیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کا طرزعمل ایشو ز کو حل کرنے کی بجائے مزید ہوا دے رہاہے جس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں قومی معیشت ڈوب رہی ہے انڈسٹریز زون کی بندش سے بے روزگاری اورمعاشی بحران بڑھے گا نااہل حکمرانوں کو کچھ سمجھ نہیں آرہا حالات دن بدن ابتر ہورہے ہیں۔وہاڑی سے بیورو +نمائندہ خصوصی کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب کے سینئر وائس چیئرمین ارشاد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے ظالمانہ ٹیکس لگا کر تاجروں کو پریشان کردیا ہے جبکہ تاجروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہورہے ہیں اگر ظالمان ٹیکسز کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آج 13جولائی بروز ہفتہ مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری راﺅ خلیل احمد،حافظ غلام اللہ ،چوہدری سعید اختر،راﺅ اسحاق خاں،چوہدری سرفراز ،شیخ محمد اسلم ،ایم صادق کاشی،چوہدری محمد رفیق،صہیب نجف،ڈاکٹر احمد یار،حاجی رفیق رانا ،خورشید جوئیہ،شیخ ظفر سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہمارے چھ مطالبات ہیں جن میں سیلز انوائسز پر شناختی کارڈ نمبر درج کرنے کی شرط ختم کی جائے تھوک و پرچون ڈسٹری بیوٹرز ہول سیلز ر ریٹیلرز پر 1.5فیصد ٹرن اوور ٹیکس کی بجائے خالص منافع پر ٹیکس وصول کیا جائے پرچون فروش پر فکسڈٹیکس کا نظام لیا جائے ٹریڈرز کو ود ہولڈنگ ایجنٹ نہ بنایا جائے ہول سیلرز ریٹیلرز کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے استشنیٰ دیا جائے تمام ٹیکس کی وصولی مینو فیکچرنگ ٹرامپورٹ کی سطح سے کی جائے تمام ریجنسز سے نئے اور استعمال شدہ موبائلز فون کی امپورٹ کی تمام اجازت استعمال شدہ موبائل فون کی ری سٹریچرنگ کیا جائے اگرحکومت نے فوری طور پر ان چھے مطالبات تسلیم نہ کئے تو مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال ہوگی اور بلدیہ آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے اس موقع پر راﺅ خلیل احمد،حافظ غلام اللہ،راﺅ اسحاق،چوہدری سعید اختر،صادق کاشی و دیگر نے بھی اپنے خیالا کا اظہار کیا اور مکمل ہڑتال کرنے کا بھی اعلان کیا ۔رحیمیارخان سے بیورو رپورٹ کے مطابق پراپرٹی ڈیلرزظالمانہ ٹیکسزکے خلاف انجمن تاجران کے ساتھ مل کرآج مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال کریں گے، بے تحاشہ ٹیکسوںکی وجہ سے کاروبارٹھپ ہوکررہ گیاہے ملک ترقی کی بجائے دلدل میںپھنستاجارہاہے، حکومت کوچاہیے کہ اپنے رویوںمیںتبدیلی لائے تاکہ عام آدمی سکھ کی زندگی گزارسکے۔ان خیالات کااظہارچیمبرآف پراپرٹی ڈیلرزکے چئیرمین صابرالرحمٰن چوہدری ، ضلعی صدرمیاںمنشائ، سینئرنائب صدرراناشہبازرضا،چئیرمین مجلس عاملہ چوہدری محمدطیب، ضلعی جنرل سیکرٹری راناقمرالزماں قمرنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ پراپرٹی ڈیلرزکامعاشی قتل بندکیاجائے اورپراپرٹی کے ٹیکس میںکمی کی جائے، انہوںنے کہاکہ ہم تاجربھائیوںکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیںاورآج چیمبرآف پراپرٹی ڈیلرزبھی ان کے ہمراہ شٹرڈاﺅن ہڑتال کریں گے۔انجمن تاجران کے ضلعی صدرچوہدری اسدغفارنے کہاہے کہ آج شٹرڈاﺅن ہڑتال بھرپوراندازمےں کامےاب بنائےں گے‘ تاجربرادری ملکی معےشت مےں رےڑھ کی ہڈی کی حےثےت رکھتی ہے لےکن اےف بی آرکے سسٹم نے پورے ملک کی تاجربرادری کوپرےشانی مےں مبتلاکررکھاہے۔صادق بازارمےں انجمن تاجران صادق بازارکے صدرراناندےم‘ جنرل سےکرٹری فہےم جمےل کے ہمراہ منعقدہ مےٹنگ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاجربرادری کی شٹرڈاﺅن ہڑتال حکومت کے خلاف نہےں بلکہ اےف بی آرکے سسٹم کے خلاف ہے‘ انہوں نے کہاکہ تاجربرادری کے جائزمطالبات ہےں کہ سےلزانوائسزپرشناختی کارڈنمبردرج کرنے والی شرط ختم کی جائے‘ تھوک وپرچون پر1.5فےصدٹرن اورٹےکس کی بجائے خالص منافع پرٹےکس وصول کےاجائے ‘ پرچون فروش کے لےے فکسڈٹےکس کانظام لاےاجائے‘ ٹرےڈرزکوودہولڈنگ اےجنٹ نہ بناےاجائے‘ ہول سےلرز/رےٹےلرزکوسےلزٹےکس کی رجسٹرےشن سے استفادہ دےاجائے ‘ تمام سےلزٹےکس کی وصولی مےنوفےکچرنگ /کی سطح سے کی جائے ۔دریں اثناءمظفرگڑھ ، خان گڑھ ، ڈیرہ غازی خان، خانیوال ، عبدالحکیم ،کہروڑ پکا ، اوچ شریف ، کوٹ ادو اوربہاولپور میں ٹیکسوں کیخلاف شٹرڈاﺅن ہڑتال کی جائیگی اس سلسلے میں تاجر تنظیموں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں جبکہ پی ٹی آئی تاجروں نے ہڑتال کی مخالفت کردی ہے ایک کاروبارجاری رکھنے کااعلان کیاہے اور کہاکہ کچھ عناصر تاجر برادری کو گمراہ کررہے ہیں۔