ڈیرہ ڈویژن : فلڈ بند، ڈرینج سسٹم کی بحالی پر اربوں روپے خرچ کرنیکا فیصلہ

ڈیرہ ڈویژن : فلڈ بند، ڈرینج سسٹم کی بحالی پر اربوں روپے خرچ کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں فلڈ بند اور ڈرینج سسٹم کی بحالی کے 15منصوبوں پر نو ارب 88کروڑ 79لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے بجٹ 2019-20میں منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے بتایا(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

کہ ڈی جی خان کینال کی بحالی کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کرائی جائے گی جس پر دو کروڑ 32لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہو گی علی پور برانچ کی بحالی پر 19کروڑ 88لاکھ 97ہزار روپے ، عادل واہ ڈسٹری کی بحالی او رلائننگ پر 55کروڑ 65لاکھ 81ہزار روپے ، مگسی میکسن کی کنکریٹ لائننگ پر43کروڑ 47 لاکھ 98ہزار روپے ، بستی نو رمحمد چانڈیہ میں پرانے مانکہ کینا ل پر 12کروڑ 27لاکھ چھ ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے مشیر وزیر اعلی پنجاب نے بتایاکہ لعل ڈسٹری ڈیرہ کی لائننگ پر سات کروڑ 35لاکھ 65ہزار روپے خرچ ہو ںگے شاہ والا گرین کو دریا کے کٹاﺅ سے بچانے کے منصوبے پر 18کروڑ 52لاکھ 99ہزار روپے ، موضع مونگر تحصیل کروڑ میں پبلک انفراسٹرکچر کو محفوظ کرنے کے منصوبے پر 57کروڑ 38لاکھ 90ہزار روپے ، لعل کریک ضلع لیہ میں ہیڈریگولیٹر اور دیگر سٹرکچر کی تعمیر پر 53کروڑ 94لاکھ 79ہزار روپے ، رنگ پور فلڈ بند پر ریور ٹریننگ ورکس کی فراہمی پر 56کروڑ 88لاکھ دو ہزار روپے ، رکھ باغ والا تا بیٹ واگور کوٹ مٹھن میں فلڈ بند کی تعمیر پر ایک ارب 64کروڑ 59لاکھ 36ہزار ر وپے خرچ ہوںگے ضلع راجن پو رمیں رودکوہی اور فلڈ پروٹیکشن کی منیجمنٹ پر 14کروڑ 66لاکھ نو ہزار روپے ، نتکانی فلڈ کیر ئیر چینل کی تعمیر پر 65کروڑ 48لاکھ 32ہزار روپے ، ضلع مظفرگڑھ میں ڈرینج نیٹ ورک کی بحالی پر 39کروڑ 19لاکھ 89ہزار روپے ، قطب ڈرین کی بحالی و توسیع پر تین ارب 70کروڑ 92لاکھ 39ہزار روپے او رمعموری ڈرین کی تعمیر پر چھ کروڑ 21لاکھ 32ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کیلئے ابتدائی رقم مختص کر دی گئی ہے مشیر وزیر اعلی پنجاب نے بتایاکہ صوبہ پنجاب میں محکمہ انہار کے 187منصوبوں کیلئے بجٹ 2019-20میں 23ارب 40کروڑ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں جن میں 59نئے اور 128جاری منصوبوں پر کام کیا جائے گا